قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Parliment

Parliment

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پاک امریکا تعلقات سمیت خارجہ پالیسی پر تجاویز کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیرصدارت ہوگا۔ اجلاس میں سفارشات پر تمام جماعتوں کے اتفاق کیلیے بحث کی جائے گی۔

ایوان صدر میں ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور کرائی جائیں گی اور اپوزیشن کے پاک امریکا تعلقات پر تحفظات ختم کیے جائیں گے۔