کراچی : مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک ، ورثا کا شدید احتجاج

Karachi Killings

Karachi Killings

کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے علاقے موچکو میں موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ منگھوپیر تھانے میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت پر دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

خیبر چوک پر موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم اس وقت پھٹا جب پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیدار دین محمد کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔دھماکے سے دین محمد کا سیکورٹی گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

جبکہ دین محمد معمولی زخمی ہوئے۔پولیس واقعے کو بھتہ خوری کا معاملہ قرار دے رہی ہے ادھر منگھوپیر تھانے میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت پر لواحقین نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پتھراو کیا اور دو رکشوں کو آگ لگا دی ۔ ڈی آئی جی ویسٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او معطل جبکہ ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔