کراچی : مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ کراچی میں سول ہسپتال کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب ماڑی پور کران سینما کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ملی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔ لا ش سول ہسپتال منتقل کرد ی گئی تاہم اس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔