کراچی : مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ قائدآباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔صدر کے علاقے میں تبت سنٹر کے قریب سے چالیس سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

دوسری طرف کلری کے علاقے سے بھی ایک لاش ملی ہے۔ ناظم آباد نمبر دو میں ڈکیتی مزاحمت پر 30 سالہ زبیر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو ملزموں سیف اللہ اور جہانگیر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ دونوں ملزم ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔