کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،20سے زائد افراد زیرحراست

karachi operation

karachi operation

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کئے گئے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
منگل کی صبح رینجرز نے لیاقت آباد کے علاقوں بلوچ پاڑہ، انگارہ گوٹھ، بی ون ایریا میں آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور بیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران لیاقت آباد سے تین ہٹی جانیوالی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کو اب کھول دیا گیا ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ اورنگی ٹاون ،ملیر اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بھی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیاجس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔