کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

target killing

target killing

کراچی : (جیو ڈیسک) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے چھبیس سالہ علی رضا ہلاک ہوگیا۔

سوک سینٹر کے قریب وین پر فائرنگ سے ڈرائیور ہلاک ہوا۔ مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔جبکہ کلفٹن تین تلوار کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا ڈرائیوارہلاک اور گارڈ زخمی ہو گیا۔

ادھر تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود چنیسر گوٹھ سے پینتیس سالہ خاتون نادیہ کی نعش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔