کراچی : مختلف علاقوں میں 2 افراد قتل، 3 زخمی ہوگئے

karachi killing

karachi killing

کراچی: (جیوڈیسک)رات گئے مختلف واقعات میں کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 افراد قتل جبکہ 3 زخمی ہوگئے، پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 20 افراد کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ایک اور واقعے میں محمود آباد میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن طاہر خان قتل ہوا۔ زمان ٹان میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جبکہ کریم آباد اور قصبہ موڑ میں بھی فائرنگ سے 2 مزید افراد زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ہوا جس میں 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی انٹیلی جینس معلومات پر کی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد کی گئیں۔