کراچی : مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق ، ایک شخص زخمی

Karachi Incidents

Karachi Incidents

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ کراچی میں سرجانی ٹاؤن فیز 2 کیفلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔

پولیس کے مطابق 27 سالہ مقتولہ عروج قادری کو سر پر چوٹ لگا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ عروج قادری کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی وہ گھر میں اکیلی تھی جبکہ اس کا شوہرطاہر قادری کام پر گیا ہوا تھا۔دوسری جانب عیسی نگری کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر 24 سالہ رمیز زخمی ہوگیاجسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔