کراچی: مختلف واقعات میں 2 خواتین جاں بحق، چار افراد زخمی

Target Killing

Target Killing

کراچی : (جیو ڈیسک) رات بھر کے مختلف واقعات کے دوران 2 خاتون جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی میں تیموریہ تھانے کی حدود میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع گھریلو تنازعے کی بنا پر پیش آیا اور ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ماڑی پور مشرف کالونی میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہو ئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تاہم شناخت نہ ہو سکی ہے۔ بلدیہ ٹاؤن موچھ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

لیاری اگارہ تاج کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اورنگی ٹاؤن نمبر 12 کے قریب بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔