کراچی: مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی میں مختلف واقعات کے دوران تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں خواجہ اجمیر نگری میں گھر میں داخل ہونے کی کوشش پر اہل خانہ نے ڈاکو پر فائرنگ کی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔
دوسری جانب لی مارکیٹ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ پولیس کے مطا بق انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردی ہیں۔