سکول سے غیر حاضری، ذہنی مسائل کا سبب بن سکتی ہے

School

School

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وہ طالبعلم جو اپنے تعلیمی اداروں سے اکثر غائب رہتے ہیں انہیں مستقبل میں ممکنہ طور پر ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سترہ ہزار طالبعلموں پر کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہیکہ جو بچیاکثر اپنیاسکولوں سے غائب رہتے ہیں ان میں نوجوانی کے دور میں نفسیاتی انتشار کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق دوسری سے آٹھویں جماعت کے طالبعلم جنھوں نے اسکول کی چھٹیاں زیادہ کیں، ان میں اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں ذہنی بیماری کی زیادہ علامات پائی گئیں۔ مڈل اور ہائی اسکول کے ابتدائی برس غیر حاضر طالبعلموں میں آئندہ برسوں میں زیادہ مایوسی اور سماجی رابطوں سے دور رہنے کے مسائل پائے گئے۔