کراچی : مختلف کارروائیوں میں نو ملزمان گرفتار

karachi

karachi

کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم ، قتل اور جلاو گھیراو میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلئے شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ادہر لیاری اورگارڈن کے علاقے سے تین مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔  کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے چاروں ملزمان کے قبضے سے تین پستول، تین کلوچرس اور دو گاڑیاں برآمد کی ہیں۔ چاروں افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ شرافی گوٹھ سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس اور دو ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے۔
جبکہ دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گلستان کالونی میں چھاپہ مار کر پولیس نے ٹارگٹ کلنگ، قتل، اقدام قتل اور منشیات کے کیسز میں مطلوب ملزم فہد کو گرفتار کرکے ایک رائفل برآمد کر لی۔
نیپئر کے علاقے سالار کمپاونڈ میں پولیس نے چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلنگ اور اقدام قتل میں ملوث ملزم سمیر نامی شخص کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف برآمد کرلی۔ گارڈن کے علاقے سے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ریحان کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔