کراچی: مزید 1شخص قتل، ہلاکتیں 14ہو گئیں

karachi

karachi

کراچی میں مزید دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا، جس کے بعد شہر میں جاری تشدد کی تازہ لہر میں ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے،جبکہ سرچ آپریشن میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
لیاری میں کلری تھانے کی حدود میں پیپلزاسٹیڈیم کے قریب ایک شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل کا دوسرا واقعہ ملیر کھوکھراپار میں پیش آیا۔ اس سے پہلے شہر میں بارہ افراد کو ہلاک کیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد میں موبائل فرنچائز میں ایک لڑکی اور گارڈ کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ ملیر ہالٹ کے قریب کار میں سوار ڈاکٹر اشفاق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ اورنگی ٹاون اور لیاری میں بھی دو افراد کو ہلاک کیا گیا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین افرادکو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا ۔ ایس پی بلدیہ حسیب بیگ کے مطابق اتحاد ٹاون ، موچکو، صدام چوک سمیت مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول، ایک کلاشنکوف اور ایک موٹرسائیکل برامد ہوئی ہے۔