دیر بالا: مسافر کوچ دریا میں گرنے سے8 افراد جاں بحق

dir

dir

دیر بالا کے قریب شیرینگل کے قریب مسافر کوچ دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔
دیر بالا کے علاقے شیرینگل میں مسافر کوچ دریا میں گرنے سےآٹھ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے، بدقسمت کوچ مسافروں کو  تیمر گرہ سے شیرینگل لے کر جا رہی تھی کہ جٹ کوٹ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔
جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں ،جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،زخمیوں کو تیمر گرہ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ،شیرینگل پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔