کراچی: منظور وسان نے ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی

Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

کراچی: (جیو ڈیسک) وزیر داخلہ سندھ منظور وسان ایک ماہ کی رخصت پر امریکا روانہ ہو رہے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں محکمہ داخلہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ہو گا۔

منظور وسان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ نے ایک ماہ کی رخصت کی درخواست وزیر اعلی سندھ کو دے دی ہے۔ منظور وسان کل ایک روز کیلئے اپنے گاں خیرپور جائیں گے جہاں سے واپسی پر جمعرات کو امریکا روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور وسان کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے اور امریکا میں ان کا علاج ہوگا وہ ایک ماہ تک امریکا میں قیام کریں گے۔