کراچی: مہناز بیگم کی نماز جنازہ آج انچولی میں ادا کی جائے گی

Singer Mehnaz Begum

Singer Mehnaz Begum

کراچی(جیوڈیسک)قبول گلوکارہ مہناز بیگم کی میت بحرین سے کراچی پہنچا دی گئی، ان کی نماز جنازہ آج انچولی میں ادا کی جائے گی۔

مہناز بیگم علاج کے لئے امریکا جاتے ہوئے بحرین ایئرپورٹ پر انتقال کرگئی تھیں۔ مہناز بیگم کی میت نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی ایئرپورٹ پر لائی گئی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج انچولی امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔ امریکا میں مقیم ان کے بھائی بھی آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔

مہناز بیگم کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔ سریلی آواز سے لوگوں کی دلوں پر راج کرنے والی گلوکارہ عرصہ دراز سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کے سوگواران میں ایک بہن اور چار بھائی شامل ہیں۔