کراچی میں آتشزدگی کے 3واقعات، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

karachi fire

karachi fire

کراچی میں رات گئے شیرشاہ کے پلاسٹک ہاؤس، لائٹ ہاؤس کے لنڈابازار کی دکانوں اور غریب آباد میں فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے آگ پرقابو پا لیا۔
شیرشاہ میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔
دوسرے واقعہ غریب آباد میں پیش آیا جہاں فرنیچر کے کارخانے میں لگنے والی آگ سے دیواریں اور چھت گر گئی۔ کارخانے میں رکھا فرنیچر جل گیا۔ آگ کی شدت سے قریب واقع گتے کے کارخانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا تاہم فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔