ملتان: ویزے کی میعاد ختم ہونے پر سری لنکن باشندہ گرفتار

multan arrest

multan arrest

ملتان پولیس نے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود رہنے والے سری لنکن باشندے کرسٹی جوزف کو گرفتار کر کے فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق چند ماہ پہلے کرسٹی کا ویزا ختم ہوا تھا۔ جس کی بنیاد پر اسے گرفتار کیاگیا ہے۔ دوسری جانب کرسٹی کے وکیل مطابق ان کے مکل کے ویزے کی میعاد اپریل دو ہزار گیارہ میں ختم ہوگئی تھی اور مئی میں نئے ویزے کے لیے درخواست جمع کرادی گئی تھی۔ اس تمام عمل میں وقت درکار ہوتا ہے۔
انڈسٹریئل اسٹیٹ بین المریم چرج ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود قیام کر نے پر تھانہ مظفر آباد پولیس نے سری لنکن باشندے کرسٹی جوزف کو گرفتار کرکے فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا وکیل کا کہنا تھا کرسٹی جوزف چرچ میں فادر ہیں کسی غیر قانونی سرگرمی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔