کراچی میں امن و امان کی صورت حال تشویش ناک ہے،

shahi syed

shahi syed

وامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہر حال میں ملک میں جمہوریت کی مظبوطی کے لیے کام کرتے رہیں گے کراچی میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے مصلحت پسندی کا شکار انتظامیہ سے قیام امن کی امیدیں وابستہ کرنا خود کو فریب دینے کے مترادف ہے شہر میں قیام امن کے لیے اعلانات کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جارہاایسا محسوس ہورہا ہے کہ شر پسندوں کو کراچی کی معیشت کو تباہ کرنے کا کھلم کھلا لا ئسنس دیدیا گیا ہے اور پرچی و بھتہ مافیا شہر بھر میں کھلم کھلا تاجروں اور صنعت کاروں اور دکان داروں سے بھتہ لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاس میں کراچی کے پانچوں ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز کے اجلاس کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مذید کہا کہ سازشی عناصر کو کسی صورت ان کے گھنانے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے پورے کراچی میں نادرہ کے عملے کو یر غمال بناکر ووٹرز لسٹوں میں جو بد ترین بے قاعدگیاں کروائی گئی ہیں اسے کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے ارباب اختیار اس سنگین بے قاعدگیوں کو فوری طور پر درست کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہالیکشن کمیشن کو کسی طور غیر جمہوری عمل کو کسی بھی طور پر قبول نہیں کریں الیکشن کمیشن عام انتخابات سے قبل کراچی میں ازسر نو منصفانہ حلقہ بندیاں کرے تاکہ شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی زیادتیوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔