کراچی میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی

Karachi CID

Karachi CID

کراچی (جیوڈیسک) سی آئی ڈی پولیس نے منگھو پیر میں چھاپہ مار کر بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی ۔گاڑی سے بارود کے ساتھ دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے جس کو دھماکے میں استعمال کیا جاسکتا تھا ۔پولیس کے مقابلے کے بعد دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے