کراچی میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کم ہوگئے، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

کراچی ائر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحما ن ملک نے کہا کہ قانو ن نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے زیادہ متحرک ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ تاجروں سے بھتہ خوری پر الطاف حسین بہت پریشان ہیں۔ان سے تمام معاملات پر خصوصی طور پر غور کرنے وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کسی قسم کا آپریشن نہیں ہورہاہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں بلوچستان میں سرگرم بین الاقوامی قوتوں کے بار ے میں بتائیں گے ۔