کراچی میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن جاری رہے گا،رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں انٹیلی جنس بنیاد پر رینجرز اور پولیس کا آپریشن جاری رہے گا، کورنگی اور انڈسٹریل ایریا میں ہونے والے ایکشن سے تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کراچی کے دیگر علاقوں میں جاری رہے گا۔کچھ معلومات ہیں کہ دہشت گرد انٹیلی جنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے روپ میں کارروائی کر سکتے ہیں تمام اداروں کو ویجی لینس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے شرپسندوں کے بارے میں اطلاع یا وڈیو دینے والے کو5ملین انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔