کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شہریوں نے لوٹ مار کرتے دو ڈاکوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا اور فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون نمبر پندرہ میں دکانوں پر لوٹ مار کرتے دو ڈاکووں کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہریوں نے دونوں ڈاکووں کو ڈنڈوں پتھروں اور لوہے کی راڈز سے زد و کوب کیا جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے۔ دونوں کی لاشوں کو پہلے قطرہسپتال اور بعد ازاں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب سرجانی ٹان کے علاقے خدا کی بستی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو عمران شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقابلے کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہے ۔ادھر پرانا حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت پینتیس سالہ منصور کے نام سے ہوئی ہے۔