سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کا حتمی مسودہ تیار

Zardari and Parvaiz Ashraf

Zardari and Parvaiz Ashraf

کراچی (جیوڈیسک) صدر زر داری کی زیر صدارت اجلاس میں سوئس حکام کے لیے خط کا حتمی مسودہ تیار کر لیا گیا جسے کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔بلاول ہاؤس کراچی میں حکومت کے اہم مشاورتی اجلاس میں نے سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کے حتمی مسودے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر آصف زرداری نے کی۔ اس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشر ف، وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک اور قانونی معاون وسیم سجاد نے بھی شر کت کی۔ وفا قی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور حکومتی قانونی معاون وسیم سجاد نے قانونی پہلوں پر اپنی رائے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت ایسا خط سپریم کور ٹ میں پیش کرنا چاہتی ہے جس میں صدر آصف زرداری کو مکمل استثنی حاصل ہو اور عدالت کے لیے بھی اطمینان بخش ہو۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ون آن ون ملاقات کی جس میں خط کے مسودے کی حتمی منظوری دی گئی۔ چھبیس ستمبر کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کے مسودے پر اعتراض کیا تھا۔ عدالت نے حکومت کو عدالتی اعتراضات دور کرنے کے لیے پانچ اکتوبر تک مہلت دی تھی۔ دوسر ی جانب صدر آصف زرداری سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے بھی ملاقات کی جس میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔