کراچی میں فائرنگ، پرتشدد واقعات میں مزید6 افراد قتل

karachi killing

karachi killing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت چھ افراد جان کی بازی ہارگئے۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ قصبہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، اورنگی ٹاون میں اقبال مارکیٹ اور جوہر موڑ کے قریب فائرنگ سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

کورنگی ضیا کالونی میں نامعلوم افراد نے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا،گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔