کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 8افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکار اور خاتون سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس اور اسپتالوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق منگھوپیر میں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکار ندیم کو ہلاک اور اس کے ساتھی کانسٹیبل شاجد کو زخمی کر دیا، جس نے اسپتال میں دم توڑدیا۔ادھر برگیڈ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی۔ سمن آباد اور اعظم بستی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
شیرشاہ اور یونیورسٹی روڈ پر دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں گنا منڈی کے قریب غلام سخی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ ذرائع کے مطابق مقتول کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا۔