کراچی میں فائرنگ سے مزید 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے

Karachi firing

Karachi firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے رام سوامی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حذیفہ جاں بحق اوردو سگے بھائی عامر اور کاشف زخمی ہوگئے۔

میرا ناکہ میں مزدوری کیلئے جانے والے فضل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک اور شیر عالم کو زخمی کردیا۔ پی آئی بی کے علاقے میں خرم نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔