کراچی میں فائرنگ سے 8 افراد قتل کردئیے گئے

 

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد امن کو ترس گیا، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سابق ڈی ایس پی کے بیٹے سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی پولیس اور رینجرز فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ روکنے میں نا کام ہیں۔ لانڈھی مرغی خانہ کے نزدیک سندھ پولیس کے سابق ڈی ایس پی صادق علی شاہ کے بیٹے پر حملہ کیا گیا۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں صادق شاہ کا بیٹا اظہر جاں بحق جبکہ ایک مبینہ حملہ آور بھی مارا گیا اورنگی ٹان میں فائرنگ سے کاشان نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقتول کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی۔ جمشید روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق اور ایک زخمی ہوا۔

مقتول اور زخمی کی شناخت یونس اور زاہد کے نام سے کی گئی۔ شیر شاہ اور منگھوپیر میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت فیصل اور نور محمد کے نام سے کی گئی جبکہ سخی حسن کے نزدیک بھی فائرنگ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔