کراچی : کینٹ اسٹیشن بم دھماکے کی ابتدائی تفتیش مکمل

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے کینٹ اسٹیشن بم دھماکے کی ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی، بم لانے والا شخص بھی دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔ کینٹ اسٹیشن بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا تباہ ہونے والی بس کے عقبی حصے میں ہوا جبکہ بم لانے والا شخص بھی دھماکے میں مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا خود کش تھا یا مس ہینڈلنگ کے باعث ہوا، اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ واقعے میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جائے حادثہ سے ملنے والے جسمانی اعضا اور خون کے نمونوں کا بھی کیمیائی تجزیہ کرایا جائے گا۔