کراچی میں فائرنگ کے واقعات ، مزید 1 افراد ہلاک، 5 زخمی ہوگئے

karachi firing

karachi firing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔پرانی سبزی منڈی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا حساس ادارے کا اہلکار نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق سعیدآباد تھانے کی حدودمواچھ گوٹھ سجن کالونی میں نامعلوم افرادنے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے شاہ میر،احمدعلی اور قائم ولدکنل کوزخمی کردیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پرواقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ زخمیوں کوفوری طور پرسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شاہ میر زندگی کی بازی ہارگیا۔

ادھر پرانی سبزی منڈی میں گھرمیں گھس کروقار نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاجسے شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول حساس ادارے کا اہلکار بتایا جاتا ہے جو چھٹیوں گزارنے ملتان سے کراچی آیا تھا۔

ادھرلانڈھی مانسہرہ کالونی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے رضوان نامی شخص کوزخمی کر دیا۔ناتھا خان پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاہمت پر فائرنگ سے عامر زخمی ہوگیا۔حب چوکی کے قریب فائرنگ سے بیس سالہ مراد زخمی ہوگیا۔

گلبرگ تھانے کی حدو د طاہر ولاکے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران مقابلے کے بعدپولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عزیز،نویدعرف چھوٹااور وجاہت علی کو گرفتار کرکے اسلحہ ، لوٹے گئے موبائل اورچھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔