کراچی میں میاں، بیوی اور سیاسی کارکن سمیت 8 افراد جاں بحق

 Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں قتل و غارت گری میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں میاں بیوی اور سیاسی کارکنان سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ شہر قائد میں آج پھر گولیاں چلتی رہیں۔ بدامنی کے واقعات میں سیاسی کارکن اور عام شہریوں سمیت کوئی محفوظ نہیں رہا۔

تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود مانسہراہ کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل افراد نے ٹیکسی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد جان بحق ہوگئے مقتولین میں سے تین افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے ، مقتولین کی شناخت علیم خان،ظفر قائم خانی اورقادر جلانی کے ناموں سے ہوئی جبکہ واقعے میں جان بحق ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ تھانہ سچل کی حدود اسکیم تیتیس میں بھی مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے اقبال حسن نامی شخص اور انکی اہلیہ دلشاد فاطمہ کو قتل کردیا۔

رات گئے سائٹ کے علاقے میٹرول میں بھی ڈکیتی مذاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے اللہ دتہ نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔گذشتہ روز ناظم آباد میں فائرنگ سے جان بحق ہونے والے محسن نقوی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین رضویہ امام بارگاہ میں ادا کردی گئی اس موقع پر علاقے میں سخت کشیدگی رہی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔