کراچی میں وومن ایکسپو کا انعقاد، خواتین کی بھر پور شرکت

women Exhibition

women Exhibition

کراچی: (جیو ڈیسک) خواتین کو تفریح کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور ان کے کام کو دنیا کے سامنے متعارف کروانے کے لئے کراچی میں وومن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ خواتین کی دلچسپی کو سامنے رکھتے ہوئے اور ان کے ہنر کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے کراچی کے مقامی کلب میں وومن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں خواتین کی دلچسپی کے تمام چیزیں موجود تھیں جسے دیکھنے والی ہر آنکھ نے سراہا۔

تقریب کی منتظمین کا کہنا تھا کہ وہ خواتین جو مواقع نہ ملنے کے باعث اپنے ہنر کو دنیا کے سامنے نہیں لا سکتیں ہیں اس تقریب کے ذریعے ان کے کام کو دنیا کے سامنے لایا گیا ہے۔ وومن ایکسپو میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کا کہنا تھا کہ خواتین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتی کے لئے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتے رہنا چاہئیے۔