کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی،انڈیکس میں219 پوائینٹس کی کمی

kse

kse

کراچی : (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز کی کاروباری تیزی کے بعد مندی کے سائے لہرانا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار پچاس کی نفسیاتی سطح سے نیچے آگیا. کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار تین سو اٹھائیس کی سطح پر بھی پہنچا،تاہم ماہرین اسٹاک کی توقعات کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے خریدے گئے شیئرز کی منافع کے حصول کے لئے جلد بازی میں بیچے جانے سے مارکیٹ میں شدید مندی چھاگئی۔ اور اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ دو سو انیس پوائنٹس کم ہو کر تیرہ ہزار ستتر پوائنٹس پر بند ہوا۔

تین سو چواری کمپنیوں کے شئیرزکا کاروبار ہواجس میں سے ستترکمپنیوں کے شئیرزکی قیمتوں میں اضافہ رہا اور دوسو چونتیس کمپنیوں کے شئیرزکی قیمتوں میں کمی ہو ئی جبکہ تہترکمپنیوں کے شئیرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔