ہر منٹ میں اوسطاً اڑتیس لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری

pakistan rupee

pakistan rupee

اسٹیٹ بینک: (جیو ڈیسک) حکومت نے مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران ہر منٹ میں اوسطًا اڑتیس لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق دو مارچ کو ملک میں جاری شدہ نوٹوں کی مجموعی مالیت سترہ کھرب باساٹھ ارب روپے تھی جو ایک ہفتے کے دوران اڑتیس ارب انتیس کروڑ روپے کے اضافے سے اٹھارہ کھرب ساڑھے دس ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

اس دوران مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت بھی اڑتالیس ارب کے اضافے سے اٹھارہ ارب کھرب دس ارب روپے سے زیادہ ہو گئی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے نوٹ چھاپتی ہے جو مہنگائی میں اضافے کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔