کراچی میں ووٹرز لسٹ جانچ کا عمل 10جنوری سے شروع ہو گا

Karachi Voters Lists

Karachi Voters Lists

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دس جنوری کو ووٹرز کی گھر گھر جانچ کا عمل شروع ہو گا ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پاک فوج نے الیکشن کمیشن کے عملے اور دیگر تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں چھٹی کے روز بھی الیکشن کی تیاریوں اور ووٹرزکی جانچ پڑتال کیحوالے سیکام جاری رہیگا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹرز کی جانچ کے عمل میں سات ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بارہ ہزار افراد پر مشتمل عملہ ووٹرز کی گھر گھر جانچ پر تعینات ہو گا ، چھ سو ستانوے سپروائزر انتخابی عملے کی نگرانی کریں گے۔ ایک سو اکیانوے اسسٹنٹ آفیسر کو سپروائزر کو روزانہ کی کارکردگی پر رپورٹ فراہم کریں گے۔