کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Karachi target killing

Karachi target killing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ کراچی بار کے وکیل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے گاڑی میں موجود بہنوئی زخمی ہوگئے ۔ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں ملزموں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے تین بھائی شعیب رضا، محسن اور حسن زخمی ہوگئے۔ انہیں جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر شعیب نے دم توڑ دیا۔ کراچی بار کے جوائنٹ سیکرٹری رفعت رضا نقوی پر گارڈن کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس میں وہ بال بال بچ گئے ۔

تاہم گاڑی میں موجود ان کے بہنوئی ناصر رضا زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہوئے وکلا کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ کراچی بار کے صدر محمود الحسن نے کراچی بار کے جوائنٹ سیکرٹری پر قاتلانہ حملے پر شدید مذمت کرتے آج عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب ملیر ماڈل کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ناصر عباس شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔