کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی ، مزید 9 افراد جاں بحق

Karachi Target Killing

Karachi Target Killing

کراچی (جیوڈیسک) فائرنگ کے مختلف واقعات میں اخبار فروش سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ گلبہار کے علاقے میں فائرنگ سے امجد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ملیر سعود آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سولجر بازار کے قریب البیلا سگنل پر فائرنگ سے 22 سالہ ذیشان جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی لاش کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ رات گئے گولیمار نمبر ایک پیتل گلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پینتالیس سالہ اخبار فروش محمد وسیم صدیقی جاں بحق ہوگئے۔ نیو کراچی یوسف گوٹھ میں واقع گھر سے پچیس سالہ محمد رضوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ مقتول کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔

گارڈن کے علاقے میں چڑیا گھر کے قریب رکشے سے دو افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں تاہم شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ پرانا حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ شخص جاں بحق ہو گیا تاہم شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے اور نارتھ کراچی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی دکان پر فائرنگ سے فرحان بیگ جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا جبکہ سینٹرل جیل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس پولیس اہلکار سالہ عاشق حسین زخمی ہو گیا۔