کراچی میں48 گھنٹے بند رہنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

Karachi Cng Stations

Karachi Cng Stations

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت48 گھنٹے سی این جی اسٹیشن بند رہنے کے بعد آج صبح 8 بجے سے شہر کے تمام سی این جی اسٹیشن کھل گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کے مطابق سندھ میں منگل سے جمعرات تک 48 گھنٹے کیلیے گیس کی سپلائی معطل کی گئی تھی۔ جس کے باعث صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہے۔

دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی سی این جی کی بندش سے عوام پریشان نظر آئے۔آج صبح سویرے سے شہر بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کے سامنے گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آئیں۔