کراچی: نوادرات سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، مورتیاں اور مجسمے برآمد

karachi police

karachi police

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے قیمتی نوادرات سے بھرا کنٹینر پکڑ کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق کورنگی میں واقع عوامی کالونی میں پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرکے نوادرات سے بھرا کنٹینر پکڑکر ڈرائیور اور کلینر کو گرفتارکرلیا۔ نوادرات میں قیمتی مورتیاں شامل ہیں جو کنٹینر میں دوسرے سامان کے ساتھ چھپائی گئی تھیں۔ پولیس نے زیرحراست ڈرائیور اورکلینر سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام نوادرات ابراہیم حیدری کے علاقے میں واقع ایک گودام میں پیک کی گئیں جنھیں سیالکوٹ بھیجاجارہاتھا ۔ کنٹینر ڈرائیورکا کہنا ہے سامان کا مالک عاطف بٹ نامی شخص ہے۔ پولیس نے مورتیوں کو جانچنے کیلئے محکمہ آثار قدیمہ سے رابطہ کرلیاہے جس کے بعد ہی ان کی مالیت اوراہمیت کا پتہ چل سکے گا۔