کراچی: ٹارگٹ کلنگ جاری، پولیس، رینجرز بے بس، دو مزید گھرانے اجڑ گئے

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) آج صبح فائرنگ کے تازہ واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی جبکہ دو خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

آج صبح پہلا واقعہ منگھو پیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخض جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا واقعہ گارڈن کے علاقے عظیم پورہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص فانر گ سے جاں بحق ہو گیا رات گئے فائرنگ کے واقعات میں رسالہ تھانے کی حدود میں پان منڈی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ عرفان جاں بحق جبکہ تین افراد محمد یوسف، محمد حنیف اور محمد اضغر ذخمی ہو گئے۔ نارتھ ناظم میانوالی کالونی میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ملزمان کی فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھا 45 سالہ نجیب اللہ ہلاک ہو گیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 4 میں نثار شہید پارک کے قریب نامعلوم ادراد کی فائرنگ سے 65 سالہ سیکیورٹی گارڈ گل روز جاں بحق ہو گیا۔ متوفی ڈیفینس کے ایک گھر میں چوکیدار تھا۔ جبکہ سپر ہائی وے سے متصل جمالی گوٹھ سے ایک شخص کی بیس روز پرانی لاش برآمد ہو ئی ہے دوسری جانب کھارادر کامل گلی، اورنگی ٹاؤن، سچل گوٹھ اور گلستان جوہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔