کراچی : ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی، خاتون سمیت مزید 6 افراد قتل

karachi firing

karachi firing

کراچی : (جیو ڈیسک)شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رات گئے خاتون سمیت مزید 6 افراد قتل کر دیئے گئے، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی۔گڈاپ ٹاؤن میں ناگوری اسٹاپ کے نزدیک فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو ایک جیپ اور دو کاروں میں سوار ملزمان ساتھ لائے اور گولیاں مار کر پھینک گئے۔ بغدادی تھانے کے نزدیک فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اسی علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ کے ماڑی کے علاقے سکندرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ بنارس چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چھبیس سالہ راشد کو ہلاک کر دیا۔

لیاری میں مرزا آدم خان روڈ پر فائرنگ سے انیس سالہ احسن جاں بحق ہوا۔ آرام باغ میں اور پرانا حاجی کیمپ کے نزدیک بھی فائرنگ سے دو افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ کیماڑی مسان چوک، محمود آباد بلدیہ اور مومن آباد کے علاقوں میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈالمیا میں پیٹرول پمپ لوٹنے کی کوشش کرنے والا ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ جمشید کوارٹر میں ڈاکوں کی فائرنگ سے 7 سالہ بچہ فرحان بحق ہوا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گٹر باغیچہ ٹارگٹ کلر اقبال عرف مینڈیلا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔