سعودی ولی عہد شہزادہ نائف طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے

Prince Nayef

Prince Nayef

سعودی عرب : (جیو ڈیسک)سعودی شاہی خاندان کے ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ جنیوا کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔شاہی خاندان کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے شہزادہ نائف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور داخلہ امور کے وزیر بھی تھے۔

شہزادہ نائف نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط رکھنے میں اہم کردار اداکیا۔ انہوں نے دو ہزار تین سے دو ہزار چھ کے دوران سعودی عرب میں القاعدہ کے خلاف آپریشن کی خود نگرانی کی۔ شہزادہ نائف کی انتھک کوششوں سے القاعدہ کی کمر ٹوٹ گئی اور حملوں میں واضح کمی آئی۔ وہ ذیابیطس اور جوڑوں کے درد میں بھی مبتلا تھے۔