کراچی : ٹرانسپورٹروں کا آج بسیں نہ چلانے کا اعلان

Karachi transporters

Karachi transporters

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹرانسپورٹروں نے ہنگامہ آرائی اورتشدد کے واقعات کے باعث آج مسا فر گا ڑیا ں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔آل کراچی ٹرانسپورٹرز اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے مطابق شہر میں ہنگامہ آرائی کے واقعات سے ٹرانسپورٹر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں اور انکی املاک کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں جس کی وجہ سیشر پسند عناصر نے سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے ایسے حالات میں ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں لاسکتے۔