کراچی : پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے

karachi firing

karachi firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکے تین زخمی ہوگئے۔پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں میوہ شاہ قبرستان کے نزدیک دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد لیاقت اور علی محمد لاشاری شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منقتل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی علاقے میں تعینا ت کردی گئی ہے۔

پولیس نے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا تاہم گرفتاری عمل نہیں آسکی جبکہ کورنگی میں اللہ والا ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ہوگیا۔ گھاس منڈی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

قائد آباد کے بدنام زمانہ بختیار روان نامی منشیات فروش اڈے پر پولیس کے چھاپہ کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر بچیاں زخمی ہوگئی جبکہ پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تین ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔