کراچی : پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، سرسید ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک ڈاکوکو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ کراچی کے علاقے آرام باغ فرنیچر مارکیٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔ اورنگی ٹان میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

سرجانی روزی گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ 35 سالہ مقتولہ کی شناخت حسینہ کے نام سے ہوگئی ہے۔ سرجانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ سرسید ٹاون میں پیڑول پمپ پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول اورمسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔