کراچی : پرتشدد واقعات میں مزید 3 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

karachi violence incidents

karachi violence incidents

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹان میں گزشتہ روز فائرنگ کا زخمی بھی چل بسا جبکہ مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد دو ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔ نیوکراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت چالیس سالہ شوکت کے نام سے کرلی گئی جبکہ کورنگی ندی کے قریب ایک خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔

لیاری کے علاقے موسی لین میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ اورنگی ٹان میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا شیر داد نامی شخص رات گئے مقامی اسپتال میں چل بسا۔ دوسری جانب مبینہ ٹان میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 2 ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم جواد اور احسان ڈکیتی کی متعدد ورداتوں میں ملوث ہیں۔