کراچی : پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

Karachi Violence Incidents

Karachi Violence Incidents

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد کی لاش برآمد ہوئی ہیں دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے شاہ محلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ قائدآباد میں گھر کے باہر بیٹھے ہوئے نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔مقتول کو تین گولیان سینے میں لگی ہیں اور شناخت صیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

لسبیلہ کے علاقہ کچراکنڈی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور نیپیر کے علاقے میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ان کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک ایس اور پرانا گولی مار سمیت مختلف علاقوں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کر تے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔حراست میں لیے گئے افراد کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔