کراچی : پلاسٹک فیکٹری میں آگ، ملازم جھلس کر جاں بحق

 Fire In Plastic Factory

Fire In Plastic Factory

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا ۔ نیو کراچی نالہ سٹاپ کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو ہر طرف تیزی سے پھیل گئی۔

فیکٹری میں موجود ایک ملازم جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بحفاظت باہر نکل آیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ فیکٹری کافی عرصے سے بند پڑی تھی۔