کراچی : پولیس مقابلہ،صحافی کے قتل کا مرکزی ملزم ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں پولیس مقابلے میں صحافی کے قتل کا مرکزی ملزم مارا گیا جبکہ ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او درخشاں شفیق تنولی کے مطابق سی ویو کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا،زخمی ملزم لیاقت دوران علاج ہلاک ہوگیا اور مارے جانے والا ملزم لیاقت صحافی ولی بابر کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے جبکہ ایک ملزم راشد عرف چیمبر پولیس حراست میں ہے جس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔