کراچی: پولیس مقابلے میں تحریک طالبان بلوچستان کا امیر ہلاک

karachi taliban

karachi taliban

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران تحریک طالبان پاکستان بلوچستان کا امیر یاسین شاہ مارا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سی آئی ڈی پولیس کے مطابق شارع فیصل پر عسکری 4 کے قریب ٹیکسی سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو اس دوران مقابلہ ہوا۔ جس میں ملزم یاسین شاہ ماراگیا اور اسکا ساتھی قادر گرفتار ہوا جبکہ دو پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کا دعوی ہے کہ مارے جانے والا ملزم کراچی میں دو فرنچائز پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اورتحریک طالبان پاکستان بلوچستان کا امیر تھا۔